حدیث نمبر: 731
731 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَوْفَي، يَقُولُ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَقَالَ لِرَجُلٍ: «انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي» ، قَالَ: الشَّمْسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: «انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي» ، قَالَ: الشَّمْسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: «انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي» ، فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُ، فَشَرِبَ النَّبِيُّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ رَمَي بِيَدِهِ قِبَلَ الْمَشْرِقِ، فَقَالَ: «إِذَا رَأَيْتُمُ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَاهُنَا، فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
ابو اسحاق شیبانی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر کر رہا تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: ”تم اترو اور ہمارے لیے پانی میں ستو گھول دو“ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ابھی دھوپ ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اترو اور ہمارے لیے ستو گھول دو“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نیچے اترے انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پانی میں ستو گھول دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پی لیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرق کی سمت اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ”جب تم رات کو اس طرف سے آتے ہوئے دیکھو تو روزہ دار شخص افطاری کر لے۔“