حدیث نمبر: 712
712 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: أَصَابَ ابْنَ عُمَرَ بَرْدٌ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَقَالَ لِنَافِعٍ: اطْرَحْ عَلَيَّ شَيْئًا، فَأَلْقَيْتُ عَلَيْهِ بُرْنُسًا فَغَضِبَ، وَقَالَ: «أَطَرَحْتَهُ عَلَيَّ وَقَدْ أَخْبَرْتُكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَي عَنْهُ» ؟
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو احرام کے دوران سردی لگ گئی تو انہوں نے نافع سے کہا: تم میرے اوپر کوئی چیز ڈال دو! تو میں نے ان پر ٹوپی ڈالی تو وہ غصے میں آ گئے اور بولے: کیا تم نے یہ میرے اوپر ڈالی ہے، جبکہ میں نے تمہیں یہ بتایا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے۔