حدیث نمبر: 710
710 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا مِسْعَرٌ، قَالَ: سَمِعْتُ سِمَاكَ الْحَنَفيَّ، يَقُولُ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ، عَنِ الصَّلَاةِ فِي الْبَيْتِ، فَقَالَ: «صَلِّ فِيهِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ صَلَّي فِيهِ، وَسَيَأْتِي آخَرُ فَيْنَهَاكَ فَلَا تُطِعْهُ» فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: «ائْتَمَّ بِهِ كُلِّهِ، وَلَا تَجْعَلْ مِنْهُ شَيْئًا خَلْفَكَ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سماک حنفی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کرنے کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: تم اس میں نماز ادا کر لو، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں نماز ادا کی ہے۔ عنقریب کوئی ایسا شخص آئے گا، جو تمہیں اس سے منع کرے گا، تو تم اس کی بات نہ ماننا۔ (راوی کہتے ہیں:) میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے یہ مسئلہ دریافت کیا: وہ بولے: تم اس کے مکمل حصے کی پیروی کرنا اور تم اس کے کسی بھی حصے کو اپنے پیچھے نہ رکھنا۔ (یعنی ہر طرف رخ کر کے نماز ادا کرنا)