حدیث نمبر: 654
654 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا ابْنُ دِينَارٍ يَعْنِي عَبْدَ اللَّهِ بْنَ دِينَارٍ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَي السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ، فَكُنَّا إِذَا بَايَعْنَاهُ يُلَقِّنُنَا، فَيَقُولُ: «فِيمَا اسْتَطَعْتُمْ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر اطاعت و فرمانبرداری کی بیعت کی تھی جب ہم نے بیعت کر لی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تلقین کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”جہاں تک تمہاری استطاعت ہوئی (تم ان احکام پر عمل کرو گے)“