حدیث نمبر: 634
634 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نَهَي عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّي يَبْدُوَ صَلَاحُهُ، وَنَهَي عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ»¤ قَالَ ابْنُ عُمَرَ: وَأَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَخَّصَ فِي الْعَرَايَا»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سالم اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھل کے پک کر تیار ہونے سے پہلے اسے فروخت کرنے سے منع کیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے عوض میں پھل کو فروخت کرنے سے منع کیا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرایا کے بارے میں اجازت دی ہے۔