حدیث نمبر: 590
590 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ الْحَارِثِ يَقُولُ: تَزَوَّجْتُ ابْنَةَ أَبِي إِهَابٍ فَجَاءَتِ امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ فَقَالَتْ: إِنِّي قَدْ أَرْضَعْتُكُمَا فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَنْ يَمِينِهِ فَسَأَلْتُهُ فَأَعْرَضَ عَنِّي، ثُمَّ أَتَيْتُهُ مِنْ عَنْ يَسَارِهِ، فَأَعْرَضَ عَنِّي، ثُمَّ اسْتَقْبَلْتُهُ فَسَأَلْتُهُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنَّهَا سَوْدَاءُ وَإِنَّهَا وَإِنَّهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَيْفَ وَقَدْ قِيلَ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابووہاب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کے ساتھ شادی کر لی تو ایک سیاہ فام عورت آئی اور بولی: میں نے تم دونوں (میاں، بیوی) کو دودھ پلایا ہے۔ (سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دائیں طرف سے حاضر ہوا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اعراض کیا۔ پھر میں بائیں طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر مجھ سے اعراض کیا۔ پھر میں سامنے کی طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے آیا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ مسئلہ دریافت کیا: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ ایک سیاہ فام عورت ہے اور یہ ہے اور وہ ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بات کر دی گئی ہے، تو پھر اب کیا ہو سکتا ہے۔“