حدیث نمبر: 586
586 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا ابْنُ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ وَزَادَ «الضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ فَمَا زَادَ فَهُوَ صَدَقَةٌ، وَجَايِزَتُهُ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ لَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَثْوَي عِنْدَهُ حَتَّي يُحْرِجَهُ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابوشریح رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اسی کی مانند منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”مہمان نوازی تین دن تک ہوتی ہے، جو اس سے زیادہ ہو گی وہ صدقہ ہو گا۔ مہمان کا اہتمام کے ساتھ کھانا ایک دن اور ایک رات کیا جائے گا اور مہمان کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ میزبان کے ہاں اتنا عرصہ مقیم رہے کہ اسے حرج میں مبتلا کر دے۔“