حدیث نمبر: 580
580 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا نُعَيْمٍ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ يَقُولُ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ أَبِي سَلَمَةَ يَقُولُ: كُنْتُ غُلَامًا يَتِيمًا فِي حِجْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ يَدِي تَطِيشُ فِي الصَّحْفَةِ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا غُلَامُ إِذَا أَكَلْتَ فَسَمِ اللَّهَ، وَكُلْ بِيَمِينِكَ، وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ» فَقَالَ: «فَمَا زَالَتْ تِلْكَ طُعْمَتِي بَعْدَهُ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا عمر بن ابوسلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیر تربیت کم سن لڑکا تھا (ایک مرتبہ کھانا کھاتے ہوئے) میرا ہاتھ پیالے میں گردش کر رہا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لڑکے! اللہ کا نام لے کر کھاؤ۔ اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ۔“ سیدنا عمر بن ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس کے بعد میرا کھانے کا یہی طریقہ رہا ہے۔