حدیث نمبر: 565
565 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ قَالَ: أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعَمٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ لِي أَسْمَاءً أَنَا مُحَمَّدٌ، وَأنَا أَحْمَدُ، وَأنَا الْمَاحِي الَّذِي يُمْحَي بِيَ الْكُفْرُ، وَأنَا الْحَاشِرُ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَي قَدَمِي، وَأنَا الْعَاقِبُ وَالْعَاقِبُ الَّذِي لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
محمد بن جبیر اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرے کچھ نام ہیں، میں محمد ہوں، میں احمد ہوں، میں ماحی (مٹانے والا) ہوں۔ میرے ذریعے کفر کو مٹایا گیا۔ میں حاشر ہوں، لوگوں کو میرے قدموں میں جمع کیا جائے گا۔ میں عاقب ہوں، وہ عاقب (بعد میں آنے والا) جس کے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا۔“