حدیث نمبر: 549
549 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنَ فَهْمٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ بِالْمُزْدَلِفَةِ فَنَحَرَ لَنَا جَزُورًا فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ: «إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُلْقِي اللَّحْمَ» قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَطْيَبُ اللَّحْمِ لَحْمُ الظَّهْرِ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
مسعر بن کدام بیان کرتے ہیں: فہم قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک آدمی نے یہ بات بیان کی ہے، ہم لوگ مزدلفہ میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، انہوں نے ہمارے لیے ایک اونٹ ذبح کروایا، تو سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بولے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گوشت پیش کیا جاتا تھا، اور یہ بات بھی بیان کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”گوشت میں سب سے زیادہ پاکیزہ گوشت پشت کا گوشت ہے۔“