کتب حدیثمسند الحميديابوابباب: حدیث نمبر 538
حدیث نمبر: 538
538 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ عَمْرٌو: عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ يُعَجِّلُ بِهِ يُرِيدُ أَنْ يَحْفَظَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ ﴿ لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ﴾ " الْآيَةَ قَالَ: «وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَعْلَمُ خَتْمَ السُّورَةِ حَتَّي يُنْزِلَ عَلَيْهِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ)»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: (اس روایت میں راوی نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا تذکرہ نہیں کیا) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب قرآن نازل ہوتا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے یاد رکھنے کے لیے جلدی جلدی پڑھتے تھے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: «لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ * إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ» ”تم اس لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دو کہ تم جلدی اسے یاد کر لو، بے شک اس کا جمع کرنا اور اس کی تلاوت ہمارے ذمے ہے۔“ سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سورہ ختم ہونے کا علم نہیں ہوتا تھا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی «بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ»۔
حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 538
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث « إسناده صحيح وهو مرسل، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة" برقم: 336، 337، 338، 339، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 850، 851، 852، 4241، وأبو داود فى «سننه» برقم: 788، والبيهقي فى«سننه الكبير» برقم: 2415، 2416، وأبو داود فى «المراسيل» ، برقم: 36»