حدیث نمبر: 518
518 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَمْرٌو قَالَ: أَخْبَرَنِي طَاوُسٌ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: «أَمَّا الَّذِي نَهَي عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهُوَ الطَّعَامُ أَنْ يُبَاعَ حَتَّي يُسْتَوْفَي» وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ «حَتَّي يُكَالَ» قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ بِرَأْيهِ وَلَا أَحْسَبُ كُلَّ شَيْءٍ إِلَّا مِثْلَهُ
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جہاں تک اس چیز کا تعلق ہے، جس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے، وہ ایسا اناج ہے، جسے پورا (ناپنے) سے پہلے فروخت کر دیا جائے۔ یہاں سفیان نامی راوی نے بعض اوقات یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یہاں تک کہ اسے ناپ لیا جائے۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنی رائے یہ بیان کی ہے: ”میں یہ سمجھتا ہوں، ہر چیز کا حکم اس کی مانند ہے۔“