حدیث نمبر: 436
436 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الرَّجُلِ يَأْتِي الْغَائِطَ قَالَ: «أَوَلَا يَجِدُ أَحَدُكُمْ ثَلَاثَةَ أَحْجَارٍ؟» قَالَ هِشَامٌ: وَأَخْبَرَنِي أَبُو وَجْزَةَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَيْسَ فِيهَا رَجِيعٌ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
ہشام بن عروہ اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ایسے شخص کے بارے میں نقل کرتے ہیں، جو قضائے حاجت کے لیے آتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”کیا کوئی شخص تین پتھر نہیں پاتا۔“
حدیث نمبر: M436
436م- حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ مِثْلَهَا عَنْ هِشَامٍ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ ، عَنْ أَبِي خُزَيْمَةَ ، عَنْ عُمَارَةَ
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
ہشام نے یہ بات بیان کی ہے: ابووجزہ نامی راوی نے عمارہ بن خزیمہ کے حوالے سے ان کے والد (سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”(ان پتھروں میں) مینگنی نہیں ہونی چاہئے۔“