حدیث نمبر: 427
427 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا يَحْيَي بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ كَثِيرِ بْنِ أَفْلَحَ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: «نَفَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَلَبَ قَتِيلٍ قَتَلْتُهُ يَوْمَ حُنَيْنٍ» قَالَ سُفْيَانُ وَالْحَدِيثُ طَوِيلٌ فَحَفِظْتُ مِنْهُ هَذَا
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مقتول کا سامان مجھے عطیے کے طور پر دے دیا تھا، جسے غزوہ حنین کے موقع پر قتل کیا تھا۔ سفیان نامی راوی کہتے ہیں: یہ حدیث طویل ہے، لیکن مجھے صرف اس کا اتنا حصہ یاد ہے۔