حدیث نمبر: 404
404 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ الْخُرَاسَانِيُّ، عَنْ شُرَحْبِيلٍ أَبِي سَعْدٍ قَالَ: أَتَانَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَنَحْنُ فِي حَايِطٍ نَنْصِبُ فِخَاخًا لِلطَّيْرِ وَطَرَدَنَا وَقَالَ «إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَي عَنْ صَيْدِ الْمَدِينَةِ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
شرجیل بن سعد بیان کرتے ہیں: سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے ہم اس وقت اپنے باغ میں موجود تھے اور پرندوں کے شکار کے لیے تیاری کر رہے تھے، تو انہوں نے ہمیں پرے دھکا دیا اور بولے: ”بے شک اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کے شکار سے منع کیا ہے۔“