حدیث نمبر: 365
365 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا أَيُّوبُ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ امْرَأَةٍ عَنْ أُخْتِهَا وَكَانَ زَوْجُهَا قَدْ غَزَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضْعَ عَشْرَةَ غَزْوَةً وَهِيَ مَعَهُ فِي سِتِّ غَزَوَاتٍ مِنْهَا فَقَالَتْ: كُنَّا نُدَاوِي الْكَلْمَي وَنَقُومُ عَلَي الْمَرَضَي، قَالَتْ: فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ عَلَي إِحْدَانَا جُنَاحٌ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَهَا جِلْبَابٌ أَنْ لَا تَشْهَدَ الْعِيدَ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «لِتُلْبِسْهَا أُخْتُهَا مِنْ جِلْبَابِهَا، وَتَشْهَدَ الْعِيدَ، وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
حفصہ بنت سیرین ایک خاتون کے حوالے سے ان کی بہن کا یہ بیان نقل کرتی ہیں: ان کے شوہر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دس غزوات میں شرکت کی تھی اور وہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چھ غزوات میں شریک ہوئی تھیں۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: ہم خواتین زخمیوں کو دوائی دیا کرتی تھیں اور بیماروں کا خیال رکھا کرتی تھیں۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا: کیا ہم میں سے کسی ایک (عورت) کو کوئی گناہ ہو گا کہ اگر اس کے پاس چادر نہ ہو، تو وہ عید کی نماز میں شریک نہ ہو؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کی بہن اپنی چادر میں سے کچھ اسے بھی پہنا دے لیکن وہ عورت عید اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہو۔“