حدیث نمبر: 335
335/م- قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ فَحَدَّثْتُ بِهِ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ: إِنْ كُنْتُ لَأَمُرُّ عَلَي هَذِهِ الْآيَةِ ﴿ يُسَبِّحْنَ بِالْعَشِيِّ وَالْإِشْرَاقِ﴾ فَأَقُولُ: أَيُّ صَلَاةٍ صَلَاةُ الْإِشْرَاقِ فَهَذِهِ صَلَاةُ الْإِشْرَاقِ
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب میں یہ آیت تلاوت کرتا ہوں: «يُسَبِّحْنَ بِالْعَشِيِّ وَالإِشْرَاقِ» (38-ص:18) ”شام کو اور صبح کو تسبیح خوانی کریں۔“ تو میں دریافت کرتا ہوں کہ اشراق کی نماز کون سی ہے، تو یہ اشراق کی نماز ہے۔