مرکزی مواد پر جائیں
19 شعبان، 1447 ہجری
کتب حدیثمسند الحميديابوابباب: حدیث نمبر 241
حدیث نمبر: 241
241 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ مَسْرُورًا فَقَالَ: " يَا عَائِشَةُ أَلَمْ تُرِي أَنَّ مُجَزِّزًا الْمُدْلِجِيَّ دَخَلَ عَلَيَّ فَرَأَي زَيْدًا وَأُسَامَةَ وَعَلَيْهِمَا قَطِيفَةٌ قَدْ غَطَّيَا رُءُوسَهُمَا وَبَدَتْ أَقْدَامُهُمَا، فَقَالَ: إِنَّ هَذِهِ الْأَقْدَامُ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ "
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بہت خوش میرے ہاں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! کیا تمہیں پتہ ہے محزز مدلجی میرے پاس آیا اس نے زید اور اسامہ کو دیکھا ان پر چادر پڑی ہوئی تھی جس نے ان کے سروں کو ڈھانپا ہوا تھا اور ان دونوں کے پاؤں ظاہر تھے تو وہ بولا: یہ باپ بیٹے کے پاؤں ہیں۔“
حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 241
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
حدیث تخریج «إسناده صحيح، والحديث متفق عليه، فقد أخرجه البخاري فى المناقب 3555، - وأطرافه -، ومسلم فى الرضاع 1459، وقد استوفينا تخريجه وعلقنا عليه فى مسند الموصلي برقم 4422 وفي صحيح ابن حبان، برقم 4102،4103 »

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔