حدیث نمبر: 237
237 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَمْرٌو، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: «مَا مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّي أَحَلَّ لَهُ النِّسَاءَ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال اس وقت تک نہیں ہوا جب تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خواتین کو حلال قرار نہیں دیا گیا (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم جتنی چاہے شادیاں کر سکتے تھے)۔