حدیث نمبر: 234
234 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا سَعِيدُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَلَيَّ حَوْفٌ فَمَا هُوَ إِلَّا أَنْ تَزَوَّجَنِي فَأَلْقَي عَلَيَّ الْحَيَاءَ» قَالَ سُفْيَانُ: وَالْحَوْفُ ثِيَابٌ مِنْ سُيُورٍ تُلْبِسُهُ الْأَعْرَابُ أَبْنَاءَهُمْ
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ شادی کی، تو میں نے حوف (مخصوص قسم کا دیہاتی لباس) پہنا ہوا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ شادی کی تو میں اپنے آپ میں سمٹ گئی۔ سفیان کہتے ہیں: حوف مخصوص قسم کا لباس ہے، جسے دیہاتی اپنے بچوں کو پہناتے ہیں۔