مرکزی مواد پر جائیں
19 شعبان، 1447 ہجری
کتب حدیثمسند الحميديابوابباب: حدیث نمبر 208
حدیث نمبر: 208
208 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ تَقُولُ: «خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حِجَّتِهِ لَا نَرَي إِلَّا الْحَجَّ حَتَّي إِذَا كُنْتُ بِسَرَفٍ أَوْ قَرِيبًا مِنْهَا حِضْتُ، فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي فَقَالَ» مَالَكِ أَنَفِسْتِ؟ " فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ «إِنَّ هَذَا أَمْرٌ كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَي بَنَاتِ آدَمَ فَاقْضِي مَا يَقْضِي الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ» قَالَتْ: «وَضَحَّي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نِسَائِهِ بِالْبَقَرِ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
عبدالرحمان بن قاسم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب حج کیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم بھی روانہ ہوئے، ہمارا ارادہ صرف حج کرنے کا تھا یہاں تک کہ جب میں ”سرف“ کے مقام پر پہنچی یا اس کے قریب پہنچی تو مجھے حیض آ گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، تو میں رو رہی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہیں کیا ہوا ہے؟ کیا تمہیں حیض آ گیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک ایسی چیز ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے آدم کی بیٹیوں کا مقدر کر دیا ہے، تم وہ مناسک ادا کرو، جو حاجی کرتے ہیں، البتہ تم بیت اللہ کا طواف نہ کرنا۔“ سیدہ عائشہ بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کی طرف سے گائے قربان کی۔
حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 208
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
حدیث تخریج «إسناده صحيح ، والحديث متفق عليه، وأخرجه البخاري:294، 305، ومسلم: 1211، وابن حبان فى ” صحيحه“ : 3834، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:4719»

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔