حدیث نمبر: 193
193 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَسَأَلتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهَا: «إِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ وَلَيْسَ بِالْحَيضِ، فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ فَاتْرُكِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْتَسِلِي وَصَلِّي» أَوْ قَالَ «اغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّي»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت «ابوحُبَيْشٍ» کو استخاضہ کی شکایت ہو گئی اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”یہ کسی دوسری رگ کا مواد ہے، یہ حیض نہیں ہے، جب حیض آ جائے، تو تم نماز ترک کر دو اور جب وہ رخصت ہو جائے، تو تم غسل کر کے نماز ادا کرنا شروع کر دو۔“ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ”تم اپنے آپ سے خون کو دھو کر نماز پڑھنا شروع کر دو۔“