مرکزی مواد پر جائیں
19 شعبان، 1447 ہجری
کتب حدیثمسند الحميديابوابباب: (حیض کے بعد مشک سے طہارت کی ہدایت کی روایت)
حدیث نمبر: 167
167 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَجَبِيُّ قَالَ: أَخْبَرَتْنِي أُمِّي أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ تَقُولُ: سَأَلَتِ امْرَأَةٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْغُسْلِ فِي الْحَيْضَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خُذِي فِرْصَةً مِنْ مِسْكٍ فَتَطَهَّرِي بِهَا» فَقَالَتْ: كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا؟ قَالَ: «تَطَهَّرِي بِهَا» قَالَ قُلْتُ: كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا؟ فَقَالَ بِيَدِهِ هَكَذَا: «سُبْحَانَ اللَّهِ تَطَهَّرِي بِهَا وَاسْتَتَرَ بِثَوْبِهِ» قَالَتْ عَائِشَةُ: فَعَرَفَتُ الَّذِي أَرَادَ فَاجْتَذَبْتُهَا، وَقُلْتُ لَهَا: تَتَبَّعِي بِهَا أَثَرَ الدَّمِ
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ایک خاتون نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے بعد غسل کرنے کے بارے میں دریافت کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم مشک سے بسی ہوئی روئی لو اور اس کے ذریعہ طہارت حاصل کرو۔“ اس نے دریافت کیا: میں اس کے ذریعہ کیسے طہارت حاصل کروں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کے ذریعہ طہارت حاصل کرو۔“ اس نے دریافت کیا: میں اس کے ذریعہ کیسے طہارت حاصل کروں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعہ اس طرح اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ”سبحان اللہ! تم اس کے ذریعہ طہارت حاصل کرو۔“ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑے کے ذریعہ پردہ کر لیا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد مجھے سمجھ میں آ گئی میں نے اس عورت کو اپنی طرف کھینچا اور اس سے کہا: تم اس کے ذریعہ خون کے اثرات کو صاف کرو۔
حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 167
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
حدیث تخریج «إسناده صحيح ، والحديث متفق عليه وأخرجه البخاري 314، ومسلم: 332، وابن حبان فى ” صحيحه“ : 1293، 1360، 1361، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:3733»

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔