مرکزی مواد پر جائیں
19 شعبان، 1447 ہجری
کتب حدیثمسند الحميديابوابباب: (غسل جنابت سے قبل ہاتھ دھونے کی روایت)
حدیث نمبر: 163
163 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَغْتَسِلَ مِنَ الْجَنَابَةِ بَدَأَ فَغَسَلَ يَدَهُ قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَهَا فِي الْإِنَاءِ، ثُمَّ يَغْسِلُ فَرْجَهُ، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ يُشْرِبُ شَعْرَهُ الْمَاءَ ثُمَّ يُحْثِي عَلَي رَأْسِهِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب غسل جنابت کا ارادہ کرنا ہوتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم برتن میں ہاتھ ڈالنے سے قبل ہاتھ دھوتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی شرمگاہ کو دھوتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بالوں تک پانی پہنچاتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر پر تین لپ ڈال لیتے تھے۔
حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 163
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
حدیث تخریج « إسناده صحيح ، وأخرجه البخاري 248، ومسلم: 316 وابن حبان فى ”صحيحه“ : 1191، 1196، 1197، وأبو يعلى فى ”مسنده“ : برقم: 44304481، 4482، 4497، 4855 ، وأحمد فى ”مسنده“ ، برقم: 24895»

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔