مرکزی مواد پر جائیں
19 شعبان، 1447 ہجری
کتب حدیثمسند الحميديابوابباب: (استخاضہ کے خون پر غسل اور بڑے ٹب کی روایت)
حدیث نمبر: 160
160 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ اسْتُحِيضَتْ سَبْعَ سِنِينَ، فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ، وَأَمَرَهَا أَنْ تَغْتَسِلَ وَتُصَلِّي، فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ وَتَجْلِسُ فِي الْمِرْكَنِ فَيَعْلُوَ الدَّمُ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ام حبیبہ بنت حجش کو سات سال استخاضہ کی شکایت رہی انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ کسی دوسری رگ کا خون ہے، یہ حیض نہیں ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ ہدایت کی کہ وہ غسل کر کے نماز ادا کیا کرے، تو وہ ہر نماز کے لیے غسل کیا کرتی تھی، وہ ایک بڑے ٹب میں بیٹھتی تھی، تو خون (پانی پر) غالب آ جاتا تھا۔
حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 160
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
حدیث تخریج «إسناده صحيح ، والحديث متفق عليه، أخرجه البخاري 327 ، ومسلم: 334، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“ :4405، وابن حبان فى ”صحيحه“ برقم: 1351،1352، 1353»

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔