کتب حدیثمسند الحميديابوابباب: (زمانہ جاہلیت کے اعمال پر مواخذہ کی روایت)
حدیث نمبر: 108
108 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنُؤَاخَذُ بِمَا كَانَ مِنَّا فِي الْجَاهِلِيَّةِ؟ فَقَالَ «مَنْ أَحْسَنَ مِنْكُمْ لَمْ يُؤَاخَذْ بِمَا عَمِلَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَمَنْ أَسَاءَ أُخِذَ بِالْأَوَّلِ وَالْآخِرِ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! زمانہ جاہلیت میں ہم سے جو کچھ سرزد ہوا تھا کیا اس پر ہمارا مواخذہ ہو گا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص اچھائی کرے گا، تو زمانہ جاہلیت میں اس نے جو عمل کیا تھا اس پر مواخذہ نہیں ہو گا اور جو شخص برائی کرے گا، تو اس کے پہلے اور بعد والے (تمام اعمال) کا مواخذہ ہو گا۔“
حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 108
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 6921، ومسلم: 120، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“ :5071، 5113، 5131، وابن حبان فى ”صحيحه“ برقم: 396»