کتب حدیثمسند الحميديابوابباب: (نماز میں ہاتھ گھٹنوں کے درمیان رکھنے کی ممانعت)
حدیث نمبر: 79
79 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا أَبُو يَعْفُورَ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ صَلَّيْتُ إِلَي جَنْبِ أَبِي فَطَبَّقْتُ فَنَهَانِي وَقَالَ «قَدْ كُنَّا نَفْعَلُهُ فَنُهِينَا يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے مصعب بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کے پہلو میں نماز ادا کی، تو میں نے اپنے دونوں ہاتھ گھٹنوں کے درمیان رکھ لیے انہوں نے مجھے ایسے کرنے سے منع فرمایا اور ارشاد فرمایا: ہم پہلے ایسے کیا کرتے تھے، پھر ہمیں اس سے منع کر دیا گیا (یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کر دیا)۔
حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 79
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح ، وأخرجه البخاري: 790، ومسلم: 535، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“: 812، وصحيح ابن حبان: 1873، 1874، 1882»