کتب حدیثمسند الحميديابوابباب: (آیت کی تلاوت اور ظالم کو نہ روکنے سے عذاب کی تنبیہ)
حدیث نمبر: 3
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ قَامَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَي عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّكُمْ تَقْرَءُونَ هَذِهِ الْآيَةَ ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ﴾ وَإِنَّا سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «النَّاسُ إِذَا رَأَوُا الظَّالِمَ فَلَمْ يَأْخُذُوا عَلَي يَدَيْهِ يُوشِكُ أَنْ يَعُمَّهُمُ اللَّهُ بِعِقَابٍ» .
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی پھر انہوں نے یہ بات بیان کی: اے لوگو! تم یہ آیت تلاوت کرتے ہو۔ «يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ» ”اے ایمان والو! تم پر اپنی فکر لازم ہے اگر تم ہدایت یافتہ ہو، تو جو شخص گمراہ ہے، وہ تمہیں کچھ نقصان نہیں پہنچائے گا۔“ [5-المائدة:105] (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) ہم نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”لوگ جب ظالم کو دیکھیں گے اور اس کے ہاتھوں کو نہیں پکڑیں گے تو عنقریب ان سب لوگوں پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوگا۔“
حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 3
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح، أخرجه مسنده أبو يعلى الموصلي132 ، 131، 130، 129، 128، صحیح ابن حبان: 304، 305، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11092، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4338، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2168، 2168 م، 3057، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4005، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 840، والبيهقي فى«سننه الكبير» برقم: 20246، 20247، 20248، 20884»