حدیث کتب › بلوغ المرام ›
حدیث نمبر: 978
وعن حكيم بن معاوية القشيري عن أبيه قال : قلت : يا رسول الله ما حق زوجة أحدنا عليه ؟ قال : « أن تطعمها إذا طعمت وتكسوها إذا اكتسيت » الحديث وتقدم في عشرة النساء.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا حکیم بن معاویہ قشیری رحمہ اللہ کی اپنے باپ سے روایت ہے کہ` میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! ہم میں سے ہر ایک پر اس کی اہلیہ کا کیا حق ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب خود کھاؤ تو اس کو بھی کھلاؤ ۔ جب خود پہنو تو اس کو بھی پہناؤ اور اس کے منہ پر نہ مارو اور اسے قبیح نہ کہو ۔ “ لمبی حدیث ہے جو «عشرة النساء» کے باب میں پہلے گزر چکی ہے ۔