حدیث کتب › بلوغ المرام ›
حدیث نمبر: 970
وعن أم سلمة رضي الله عنها قالت : قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم : « لا يحرم من الرضاع إلا ما فتق الأمعاء وكان قبل الفطام ». رواه الترمذي وصححه هو والحاكم.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” دودھ پینے کو کوئی قسم حرام نہیں کرتی مگر وہ قسم جو انتڑیوں کو کھول دے اور دودھ چھڑانے کی مدت سے پہلے ہو ۔ “ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1152 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´رضاعت کی حرمت دو سال سے کم کی عمر ہی میں دودھ پینے سے ثابت ہو گی۔`
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " رضاعت سے حرمت اسی وقت ثابت ہوتی ہے جب وہ انتڑیوں کو پھاڑ دے ۱؎، اور یہ دودھ چھڑانے سے پہلے ہو " ۲؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الرضاع/حدیث: 1152]

اردو حاشہ:
وضاخت: 1 ؎: یعنی آنتوں میں پہنچ کر غذا کا کام کرے۔
2 ؎: یعنی جب بچہ دو برس سے کم کا ہو۔
وضاخت: 1 ؎: یعنی آنتوں میں پہنچ کر غذا کا کام کرے۔
2 ؎: یعنی جب بچہ دو برس سے کم کا ہو۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1152 سے ماخوذ ہے۔