حدیث کتب › بلوغ المرام ›
بلوغ المرام
— نکاح کے مسائل کا بیان
باب العدة والإحداد والا ستنبراء وغير ذلك باب: عدت ، سوگ اور استبراء رحم کا بیان
حدیث نمبر: 960
وعن جابر رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم : « لا يبيتن رجل عند امرأة إلا أن يكون ناكحا أو ذا محرم ». رواه مسلم.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کوئی شخص کسی عورت کے پاس رات بسر نہ کرے ۔ الایہ کہ وہ مرد اس کا شوہر ہو یا محرم ہو ۔ “ ( مسلم )
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´عدت، سوگ اور استبراء رحم کا بیان`
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کوئی شخص کسی عورت کے پاس رات بسر نہ کرے۔ الایہ کہ وہ مرد اس کا شوہر ہو یا محرم ہو۔ “ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 960»
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کوئی شخص کسی عورت کے پاس رات بسر نہ کرے۔ الایہ کہ وہ مرد اس کا شوہر ہو یا محرم ہو۔ “ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 960»
تخریج:
«أخرجه مسلم، السلام، باب تحريم الخلوة بالأجنبية والدخول عليها، حديث:2171.»
تشریح: اس حدیث کی رو سے کسی اجنبی عورت کے پاس خلوت و تنہائی میں رہنا حرام ہے۔
محرم کے پاس رہنے میں کوئی حرج نہیں۔
محرم اسے کہتے ہیں جس سے کسی صورت میں‘ کسی وقت نکاح درست اور جائز نہ ہو۔

درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 960 سے ماخوذ ہے۔