حدیث کتب › بلوغ المرام ›
بلوغ المرام
— نکاح کے مسائل کا بیان
باب العدة والإحداد والا ستنبراء وغير ذلك باب: عدت ، سوگ اور استبراء رحم کا بیان
حدیث نمبر: 958
وعن عمر رضي الله عنه في امرأة المفقود " تربص أربع سنين ثم تعتد أربعة أشهر وعشرا " أخرجه مالك والشافعي.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے` گم شدہ ، مفقود الخبر مرد کی عورت کیلئے فرمایا ، اس کیلئے چار سال انتظار کرنا ہے ۔ اس کے بعد چار ماہ دس دن عدت گزارے ۔ مالک و شافعی نے روایت کیا ہے ۔