حدیث نمبر: 938
وعن أنس رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «أبصروها فإن جاءت به أبيض سبطا فهو لزوجها وإن جاءت به أكحل جعدا فهو للذي رماها به » متفق عليه.
ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی

´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” عورت پر نظر رکھو اگر اس نے سفید رنگ کا سیدھے بالوں والا بچہ جنم دیا تو وہ اس کے شوہر کا ہے اور اگر اس نے ایسا بچہ جنم دیا جس کی آنکھیں سرمگیں اور بال گھونگھریالے ہوں تو پھر وہ بچہ اس کا ہو گا جس کے متعلق شوہر نے اس پر تہمت لگائی ۔ “ ( بخاری و مسلم )

حوالہ حدیث بلوغ المرام / حدیث: 938
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: لم أجده، ومسلم، اللعان، حديث:1496.»