حدیث کتب › بلوغ المرام ›
حدیث نمبر: 931
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال : إذا مضت أربعة أشهر وقف المولي حتى يطلق ولا يقع عليه الطلاق حتى يطلق. أخرجه البخاري.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` جب چار ماہ گزر جائیں تو ایلاء کرنے والے کو ( حاکم وقت کے پاس ) لا کھڑا کیا جائے اور اس وقت تک اسے چھوڑا نہ جائے جب تک وہ ( عدالت کے روبرو ) طلاق نہ دے اور طلاق دیئے بغیر اس پر طلاق واقع نہ ہو گی ۔ ( بخاری )