حدیث کتب › بلوغ المرام ›
حدیث نمبر: 930
عن عائشة رضي الله عنها قالت : آلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم من نسائه وحرم فجعل الحرام حلالا وجعل لليمين كفارة . رواه الترمذي ورواته ثقات .ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں سے ایلاء کیا اور ( ان کے پاس جانا ) حرام کر دیا ۔ چونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حلال کو حرام کیا اس لئے قسم کا کفارہ مقرر فرمایا ۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ۔ اس کے راوی ثقہ ہیں ۔