حدیث کتب › بلوغ المرام ›
حدیث نمبر: 896
وعن ابن مسعود قال : قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم : « طعام الوليمة أول يوم حق ، وطعام يوم الثاني سنة ، وطعام يوم الثالث سمعة ، ومن سمع سمع الله به ». رواه الترمذي ، واستغربه ، ورجاله رجال الصحيح ، وله شاهد عن أنس عند ابن ماجه.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ولیمہ کا کھانا پہلے روز حق ہے اور دوسرے روز سنت اور تیسرے روز کھانا تو نمود و نمائش ہے جو شخص ریاکاری کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی تشہیر ( یا اسے سزا ) کرے گا ۔ ‘‘ اس کو ترمذی نے روایت کیا ہے اور اسے غریب بھی قرار دیا ہے ۔ حالانکہ اس حدیث کے راوی صحیح کے راوی ہیں اور ابن ماجہ میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی روایت کی صورت میں اس کا ایک شاہد بھی موجود ہے ۔