حدیث نمبر: 871
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم : « إن شر الناس عند الله منزلة يوم القيامة الرجل يفضي إلى امرأته ،‏‏‏‏ وتفضي إليه ثم ينشر سرها ». أخرجه مسلم.
ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی

´سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک بدترین انسان وہ ہو گا جو اپنی بیوی کے پاس پہنچے اور عورت اس کی طرف پہنچے ۔ پھر وہ اس کا بھید ظاہر کرے ۔ “ ( مسلم )

حوالہ حدیث بلوغ المرام / حدیث: 871
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم، النكاح، باب تحريم إفشاء سر المرأة، حديث:1437.»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´عورتوں (بیویوں) کے ساتھ رہن سہن و میل جول کا بیان`
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک بدترین انسان وہ ہو گا جو اپنی بیوی کے پاس پہنچے اور عورت اس کی طرف پہنچے۔ پھر وہ اس کا بھید ظاہر کرے۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 871»
تخریج:
«أخرجه مسلم، النكاح، باب تحريم إفشاء سر المرأة، حديث:1437.»
تشریح: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ میاں بیوی کی تنہائی کے لمحات میں ہونے والی باہمی گفتگو اور تعلقات زن و شو کو دوست احباب کے سامنے بیان کرنا سخت گناہ ہے۔
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 871 سے ماخوذ ہے۔