حدیث کتب › بلوغ المرام ›
بلوغ المرام
— نکاح کے مسائل کا بیان
باب الكفاءة والخيار باب: کفو ( مثل ، نظیر اور ہمسری ) اور اختیار کا بیان
حدیث نمبر: 855
عن ابن عمر قال : قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم : « العرب بعضهم أكفاء بعض ، والموالي بعضهم أكفاء بعض ، إلا حائكا أو حجاما ». رواه الحاكم ، وفي إسناده راو لم يسم ، واستنكره أبو حاتم ، وله شاهد عند البزار عن معاذ بن جبل بسند منقطع.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” عرب ایک دوسرے کے لئے کفو ہیں اور موالی بھی ایک دوسرے کے لئے کفو ہیں ۔ بجز جولاہے اور حجام کے ۔ “ اس روایت کو حاکم نے روایت کیا ہے ۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس کا نام نہیں لیا گیا اور ابوحاتم نے اسے منکر قرار دیا ہے اور اس کا شاہد بزار میں سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے مگر اس کی سند بھی منقطع ہے ۔