حدیث کتب › بلوغ المرام ›
حدیث نمبر: 834
وعن عامر بن عبد الله بن الزبير ، عن أبيه رضي الله عنهم : أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال :« أعلنوا النكاح». رواه أحمد وصححه الحاكم.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا عامر بن عبداللہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے ، انہوں نے اپنے والد سے بیان کیا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” نکاح کا اعلان کرو ۔ “ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´(نکاح کے متعلق احادیث)`
سیدنا عامر بن عبداللہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے اپنے والد سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” نکاح کا اعلان کرو۔ “ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 834»

تخریج:
«أخرجه أحمد:4 /5، والحاكم"2 /183 وصححه، ووافقه الذهبي.»
تشریح: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نکاح علی الاعلان کیا جانا چاہیے‘ خفیہ اور چھپے طور پر نہیں‘ اس لیے کہ یوں میاں بیوی کے تعلقات پر کسی کو انگشت نمائی کرنے کا موقع نہیں ملتا۔
راوئ حدیث: «حضرت عامر بن عبداللہ رحمہ اللہ» عامر بن عبداللہ بن زبیر بن عوام اسدی قریشی مدنی۔
اپنے والد اور دیگر حضرات سے احادیث سنی ہیں۔
بڑے عبادت گزار اور مشہور ثقہ تابعین میں سے ہیں۔
۱۲۴ ہجری میں وفات پائی۔

درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 834 سے ماخوذ ہے۔