حدیث نمبر: 831
ولمسلم عن أبي هريرة رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال لرجل تزوج امرأة : « أنظرت إليها؟» قال : لا قال : «اذهب فانظر إليها».
ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی

´مسلم میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے جو شادی کرنا چاہتا تھا فرمایا کہ ” کیا تو نے اسے دیکھ لیا ہے ؟ “ اس نے کہا نہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جاؤ اور اسے دیکھ لو ۔ “

حوالہ حدیث بلوغ المرام / حدیث: 831
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم، النكاح، باب ندب النظر إلي وجه المرأة وكفيها لمن يريد تزويجها، حديث:1424.»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´(نکاح کے متعلق احادیث)`
مسلم میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے جو شادی کرنا چاہتا تھا فرمایا کہ کیا تو نے اسے دیکھ لیا ہے؟ اس نے کہا نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جاؤ اور اسے دیکھ لو۔ «بلوغ المرام/حدیث: 831»
تخریج:
«أخرجه مسلم، النكاح، باب ندب النظر إلي وجه المرأة وكفيها لمن يريد تزويجها، حديث:1424.»
تشریح: 1. اس حدیث میں امر وجوب کے لیے نہیں بلکہ جواز کے لیے ہے جیسا کہ گزشتہ حدیث سے ظاہر ہورہا ہے۔
2.یہ دیکھنا پیغام نکاح سے پہلے ہونا چاہیے کیونکہ پیغام نکاح کے بعد اگر انکار کر دے گا تو لڑکی والوں کے لیے اذیت کا باعث ہو سکتا ہے۔
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 831 سے ماخوذ ہے۔