حدیث نمبر: 806
وعن أسامة بن زيد رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال:« لا يرث المسلم الكافر ،‏‏‏‏ ولا يرث الكافر المسلم». متفق عليه.
ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی

´سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” مسلمان کافر کا وارث نہیں ہو گا اور نہ ہی کافر مسلمان کا وارث ہو گا ۔ “ ( بخاری و مسلم )

حوالہ حدیث بلوغ المرام / حدیث: 806
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري، الفرائض، باب لا يرث المسلم الكافر، حديث:6764، ومسلم، الفرائض، باب لا يرث المسلم الكافر.....، حديث:1614.»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´فرائض (وراثت) کا بیان`
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان کافر کا وارث نہیں ہو گا اور نہ ہی کافر مسلمان کا وارث ہو گا۔ (بخاری و مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 806»
تخریج:
«أخرجه البخاري، الفرائض، باب لا يرث المسلم الكافر، حديث:6764، ومسلم، الفرائض، باب لا يرث المسلم الكافر.....، حديث:1614.»
تشریح: کوئی مسلمان اپنے مرنے والے کسی کافر عزیز کا وارث نہیں ہو سکتا اور اسی طرح کوئی کافر اپنے مسلمان رشتہ دار کا وارث قرار نہیں پا سکتا۔
جمہور علماء کی یہی رائے ہے اور درست بھی یہی ہے۔
واللّٰہ أعلم۔
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 806 سے ماخوذ ہے۔