حدیث کتب › بلوغ المرام ›
حدیث نمبر: 795
وعن أبي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال : « تهادوا تحابوا » رواه البخاري في " الأدب المفرد " وأبو يعلى بإسناد حسن.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ آپس میں ایک دوسرے کو ہدیہ دیا کرو ، اس سے باہمی محبت پیدا ہوتی ہے ۔ “ اسے بخاری نے الادب المفرد میں روایت کی ہے اور ابویعلیٰ نے حسن سند سے نقل کی ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´ھبہ عمری اور رقبی کا بیان`
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ آپس میں ایک دوسرے کو ہدیہ دیا کرو، اس سے باہمی محبت پیدا ہوتی ہے۔ " اسے بخاری نے الادب المفرد میں روایت کی ہے اور ابو یعلیٰ نے حسن سند سے نقل کی ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 795»

تخریج:
«أخرجه البخاري في الأدب المفرد:5 /594، وأبويعلي:11 /9، حديث:6148.»
تشریح: ایک دوسرے کو تحفہ دینا آپس میں محبت کا باعث ہے۔
اسلام محبت و مودت کا علمبردار ہے‘ عداوت و دشمنی کا اس میں کوئی تصور نہیں۔
«أخرجه البخاري في الأدب المفرد:5 /594، وأبويعلي:11 /9، حديث:6148.»
تشریح: ایک دوسرے کو تحفہ دینا آپس میں محبت کا باعث ہے۔
اسلام محبت و مودت کا علمبردار ہے‘ عداوت و دشمنی کا اس میں کوئی تصور نہیں۔
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 795 سے ماخوذ ہے۔