حدیث نمبر: 774
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال : قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم : « أعطوا الأجير أجره قبل أن يجف عرقه ». رواه ابن ماجه. وفي الباب عن أبي هريرة رضي الله عنه عند أبي يعلى والبيهقي وجابر عند الطبراني وكلها ضعاف.
ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی

´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ مزدور کو اس کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کر دو ۔ “ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور اس باب میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی روایت ابویعلیٰ اور بیہقی نے بیان کی ہے اور طبرانی میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، مگر یہ ساری ہی روایات ضعیف ہیں ۔

حوالہ حدیث بلوغ المرام / حدیث: 774
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «أخرجه ابن ماجه، الرهون، باب أجر الأجراء، حديث:2443، وحديث أبي هريرة أخرجه البيهقي:6 /120، وأبويعلي: ينظر عنده، وحديث جابر أخرجه الطبراني في الصغير:1 /21.»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 2443 | معجم صغير للطبراني: 515

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2443 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´مزدور کی اجرت کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مزدور کو اس کا پسینہ سوکھنے سے پہلے اس کی مزدوری دے دو ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الرهون/حدیث: 2443]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مزدور کو مزدوری کام ختم ہونے کےفوراً بعد ادا کر دینی چاہیے۔

(2)
کسی جائز وجہ کے بغیر ٹال مٹول کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2443 سے ماخوذ ہے۔