حدیث نمبر: 748
وعن جابر رضي الله عنه : أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم نحر ثلاثا وستين وأمر عليا أن يذبح الباقي. الحديث. رواه مسلم.
ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی

´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تریسٹھ اونٹ خود نحر کئے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو فرمایا کہ باقی وہ ذبح کریں ۔ ( الحدیث ) ( مسلم )

حوالہ حدیث بلوغ المرام / حدیث: 748
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم، الحج، حديث:1218، تقدم:607.»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´شراکت اور وکالت کا بیان`
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تریسٹھ اونٹ خود نحر کئے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو فرمایا کہ باقی وہ ذبح کریں۔ (الحدیث) (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 748»
تخریج:
«أخرجه مسلم، الحج، حديث:1218، تقدم:607.»
تشریح: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ قربانی کا جانور ذبح کرنے میں بھی وکیل بنانا جائز ہے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اپنا وکیل بنایا اور انھوں نے ۳۷ اونٹ ذبح کیے۔
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 748 سے ماخوذ ہے۔