حدیث کتب › بلوغ المرام ›
بلوغ المرام
— خرید و فروخت کے مسائل
باب السلم والقرض، والرهن. باب: پیشگی ادائیگی ، قرض اور رھن کا بیان
حدیث نمبر: 724
وعنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم : « لا يغلق الرهن من صاحبه الذي رهنه له غنمه وعليه غرمه». رواه الدارقطني والحاكم ورجاله ثقات إلا أن المحفوظ عند أبي داود وغيره إرساله.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” مرھونہ ( گروی شدہ ) چیز اس کے مالک کیلئے روکی اور بند نہیں کی جائے گی ۔ اس کا فائدہ بھی اسی کیلئے ہے اور تاوان کا بھی وہی ذمہ دار ہے ۔ “ اسے دارقطنی اور حاکم نے روایت کیا ہے ، اس کے راوی ثقہ ہیں ۔ ابوداؤد وغیرہ کے نزدیک اس کا مرسل ہونا محفوظ ہے ۔