حدیث کتب › بلوغ المرام ›
بلوغ المرام
— خرید و فروخت کے مسائل
باب الرخصة في العرايا وبيع الأصول والثمار باب: بیع عرایا ، درختوں اور ( ان کے ) پھلوں کی بیع میں رخصت
حدیث نمبر: 717
وعن جابر بن عبد الله رضي الله تعالى عنهما قال : قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم : « لو بعت من أخيك تمرا فأصابته جائحة فلا يحل لك أن تأخذ منه شيئا بم تأخذ مال أخيك بغير حق ؟ ». رواه مسلم. وفي رواية له : أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم أمر بوضع الجوائح.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اگر تو اپنے بھائی کے ہاتھ پھل فروخت کرے اور اسے کوئی آفت و مصیبت پہنچ جائے تو تیرے لئے اس سے کچھ بھی وصول کرنا حلال نہیں ۔ بغیر کسی حق کے اپنے بھائی کا مال کیسے حاصل کرے گا ؟ “ ( مسلم ) مسلم کی ایک دوسری روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آفات کے مقابلہ میں قیمتیں وضع کرنے کا حکم دیا ہے ۔