حدیث کتب › بلوغ المرام ›
بلوغ المرام
— خرید و فروخت کے مسائل
باب شروطه وما نهي عنه منه باب: بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام
حدیث نمبر: 689
وعن ابن عباس رضي الله تعالى عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم أن تباع ثمرة حتى تطعم ، ولا يباع صوف على ظهر ، ولا لبن في ضرع. رواه الطبراني في الأوسط والدارقطني ، وأخرجه أبوداود في المراسيل لعكرمة ، وهو الراجح ، وأخرجه أيضا موقوفا على ابن عباس ، بإسناد قوي ، ورجحه البيهقي.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کے ( پکنے اور ) کھانے کے قابل ہونے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے ، نیز جانوروں کی پشت پر اون اور تھنوں میں دودھ کی فروخت کو منع فرمایا ہے ۔ اس روایت کو طبرانی نے اپنی اوسط میں اور دارقطنی نے روایت کیا ہے اور ابوداؤد نے عکرمہ کی مراسیل میں بیان کیا اور یہی راجح ہے اور اسے ابوداؤد نے ابن عباس رضی اللہ عنہا سے موقوف قوی سند کے ساتھ بھی روایت کیا ہے اور بیہقی نے اس کو ترجیح دی ہے ۔