حدیث کتب › بلوغ المرام ›
بلوغ المرام
— خرید و فروخت کے مسائل
باب شروطه وما نهي عنه منه باب: بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام
حدیث نمبر: 684
وعن عبد الله بن بريدة ، عن أبيه رضي الله تعالى عنهما ، قال : قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم :« من حبس العنب أيام القطاف ، حتى يبيعه ممن يتخذه خمرا ، فقد تقحم النار على بصيرة». رواه الطبراني في الأوسط بإسناد حسن.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنے والد بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس شخص نے انگور اتارنے کے ایام میں ان کو روک لیا ، تاکہ اسے کسی شراب بنانے والے کے ہاتھ فروخت کرے تو وہ جانتے بوجھتے آتش جہنم میں داخل ہو گا ۔ “ اسے طبرانی نے اوسط میں حسن سند سے روایت کیا ہے ۔