بلوغ المرام
— خرید و فروخت کے مسائل
باب شروطه وما نهي عنه منه باب: بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام
وعن أبي هريرة رضي الله تعالى عنه ، أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم مر على صبرة من طعام ، فأدخل يده فيها ، فنالت يده بللا ، فقال: « ما هذا يا صاحب الطعام ؟!» قال: أصابته السماء يا رسول الله ! قال : « أفلا جعلته فوق الطعام ، كي يراه الناس؟! من غش فليس مني » رواه مسلم .´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر طعام ( غلہ ) کے ایک ڈھیر پر ہوا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں اپنا ہاتھ داخل کر دیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کو نمی لگی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اے اناج کے مالک ! یہ کیا ماجرا ہے ؟ “ اس نے عرض کیا ! اے اللہ کے رسول ! اس پر بارش برس گئی تھی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” پھر تو نے نمی زدہ حصہ کو اناج کے اوپر کیوں نہ ڈال دیا تاکہ خریدار لوگ اسے دیکھ لیتے ۔ جس نے دھوکہ دیا اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ۔ “ ( مسلم )