حدیث کتب › بلوغ المرام ›
حدیث نمبر: 595
وعن زيد بن ثابت رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم تجرد لإهلاله واغتسل. رواه الترمذي وحسنه.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام باندھنے کے وقت کپڑے اتارے اور غسل کیا ۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور اسے حسن کہا ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 830 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´احرام کے وقت غسل کرنے کا بیان۔`
زید بن ثابت رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے احرام باندھنے کے لیے اپنے کپڑے اتارے اور غسل کیا۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج/حدیث: 830]
زید بن ثابت رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے احرام باندھنے کے لیے اپنے کپڑے اتارے اور غسل کیا۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج/حدیث: 830]
اردو حاشہ:
1؎:
یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ احرام کے لیے غسل کرنا مستحب ہے، اکثر لوگوں کی یہی رائے ہے، اور بعض نے اسے واجب کہا ہے۔
نوٹ:
(سند میں عبداللہ بن یعقوب مجہول الحال ہیں، لیکن متابعات و شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے)

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 830 سے ماخوذ ہے۔